لیکھنی کہانی -19-Oct-2023
نیند میں کُھلتے ہوئے خواب کی عُریانی پر
میں نے بوسہ دِیا مَہتاب کی پیشانی پر
اِس قبیلے میں کوئی عشق سے واقف ہی نہیں
لوگ ہنستے ہیں مری چاک گَریبانی پر
ہم فقیروں کو اِسی خاک سے نِسبَت ہے بہت
ہم نہ بیٹھیں گے ترے تَختِ سُلیمانی پر
اُس سے کچھ خاص تعلق بھی نہیں ہے اپنا
میں پریشان ہُوا جس کی پریشانی پر
Mohammed urooj khan
21-Oct-2023 12:54 PM
👌🏾👌🏾👌🏾👌🏾
Reply